اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کی لسٹ جاری کردی

جمعرات 14 اپریل 2016 18:36

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کی لسٹ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق آلو فی کلو 20روپے، پیاز44روپے،ٹماٹر82روپے، ادرک 52روپے، لہسن105روپے، چائنا ادرک 150روپے، لیموں 160روپے، بھنڈی90، کدو45روپے، بینگن30روپے، مٹر86روپے، پھلیاں66روپے، ٹینڈا ولائیتی35روپے،،ککڑی24روپے، شملہ مرچ30-35روپے، سبز مرچ42روپے، گوبھی34سے 45روپے، بند گوبھی18روپے، کریلا35روپے، پالک14سے 18روپے، مولی15سے 20روپے، شلجم35روپے، ماڑو24روپے، شکرقندی80روپے، گاجر24روپے، چکن177روپے اور انڈے فی درجن 72روپے جبکہ پھلوں میں کالاکلو سیب فی کلو116سے 140، گولڈن سیب 62سے 98روپے، وائٹ سیب55سے 80روپے، کیلا65سے 90روپے، انڈیلن کیلا 130سے 175روپے، ناشپاتی140سے 160، سندرخانی انگور، گولا انگور، ایرانی انگور150سے 165، سنگترہ، کینو90سے 150روپے، امرود 70سے 115روپے، ایرانی سیب، چائنا سیب180سے 200، سٹرابری120سے 180روپے فی کلو ہے۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اس پرائس لسٹ پر عمل نہ کرے تو اس کے خلاف اس نمبر051-4867762پر اطلاع دے سکتے ہیں تا کہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :