برازیل ایو گیمز کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ، اولمپکس سربراہان

آئی او سی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے اور ہم اقتصادی طور پر پیچیدہ ماحول کے باوجود اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں، گیمز ریوڈی جنیرو میں 5اگست سے21اگست تک ہوں گی،موٹاوا کل

جمعرات 14 اپریل 2016 17:47

برازیل ایو گیمز کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ، اولمپکس سربراہان

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اپریل۔2016ء)اولمپکس سربراہان نے گزشتہ روز کہا کہ اگست میں ایوگیمز کیلئے تیاریاں برازیل کی حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکیوں کے باوجود صحیح جاری ہیں۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رابطہ کمیشن کے سربراہ ناول ایل موٹا واکل نے کہا کہ آئی او سی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے اور ہم اقتصادی طور پر پیچیدہ ماحول کے باوجود اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس کی وجہ سے گیمز پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے اور ہم وقت پر کام سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو برازیل کی کانگریس کے ایوان زیریں نے اس بارے میں رائے شماری کی آیا کرپشن کے الزام پر صدر ڈلما روسیف کے خلاف مواخذہ کرنے کی کارروائی کرنے کو کہا جائے۔مزید برآں ملک شدید کسادبازاری کا بھی شکار ہے۔ایل موٹا واکل نے ریوڈی جنیرو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،آئی ایس اس امر کو یقینی بنانے کیلئے کہ حتمی تواریخ کا احترام کیا جائے انتھک کام کر رہی ہے۔یہ گیمز ریوڈی جنیرو میں 5اگست سے21اگست تک ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اتوار کا انتظار کر رہے ہیں۔ ۔