مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ نے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے انٹرویوز کا عمل مکمل کرلیا

حتمی رپورٹ صدر مسلم لیگ(ن) نواز شریف کو وطن واپسی پر پیش کی جائے گی

جمعرات 14 اپریل 2016 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے انٹرویوز کا عمل مکمل کرلیا، حتمی رپورٹ صدر مسلم لیگ(ن) نواز شریف کو وطن واپسی پر پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے انٹرویوز کا عمل مکمل کرلیا، پارلیمانی بورڈ کے کنوینئر و وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کیلئے انٹرویوز کی حتمی رپورٹ صدر مسلم لیگ(ن) وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپسی پر پیش کی جائے گی، انتخابی ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی صدر اتفاق رائے سے میرٹ پر کریں گے۔