”چھوٹو گینگ “کی دہشت گردی اور قتل وغارات کی ذمہ دار نااہل پنجاب حکومت ہے‘ چوہدری محمدسرور

جمعرات 14 اپریل 2016 16:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ”چھوٹو گینگ “کی دہشت گردی اور قتل وغارات کی ذمہ دار نااہل پنجاب حکومت ہے انکے خلاف بھی ایکشن ہو نا چاہیے،پاک فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کیخلاف کا روائی نہ کرتے تو پنجاب حکومت خاموش تماشائی ہی بنی رہتی،پنجاب میں آج بھی نوگرایر یا موجود ہیں جنہیں سیکورٹی فورسز ختم کر رہی ہیں،تحر یک انصاف کی سیاست کا مقصد ملک و قوم کو کر پٹ حکمرانوں سے نجات دلا ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے جسکے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ،تحر یک انصاف کے یوم تاسیس کیلئے کارکنوں میں جوش وخروش مثالی ہے اور تاریخی جلسہ کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم چھوٹو گینگ کے ساتھ لڑائی میں شہید ہونیوالے پو لیس اہلکاروں کے غم میں برابر کے شر یک ہیں مگر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ گزشتہ مسلسل اٹھ سالوں سے پنجاب میں حکومت کر رہی ہے مگر انکو چھوٹو گینگ کے خلاف آپر یشن کی جرات نہیں ہوئی جس سے انکی نااہلی کی تصد یق ہوتی ہے اور آج اگر چھوٹو گینگ کی دہشت گردی اور قتل وغارات میں اضافہ ہو چکا ہے تواسکے ذمہ دار بھی پنجاب کے نااہل حکمران ہیں اس لیے انکے خلاف بھی آئین وقانون کے مطابق سخت ایکشن ہو نا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ہر لحاظ سے ناکام ہو چکے ہیں اور ایسے حکمران جب تک اقتدار میں رہیں گے تباہی اور بر بادی پاکستان کا مقدر بنی رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے سواکوئی جماعت ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتی ۔

متعلقہ عنوان :