لاہور : پنجاب اسمبلی میں شادی بیاہ کی تقریبات کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 اپریل 2016 14:57

لاہور : پنجاب اسمبلی میں شادی بیاہ کی تقریبات کا ترمیمی بل منظور کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2016ء) : پنجاب اسمبلی میں شادی بیاہ کی تقریبات کا ترمیم بل منظور کر لیا گیا ہے۔ بل کے تحت گھر کے اندر مہمانوں کو ایک سے زائد ڈش کھلانے کی اجازت ختم کر دی گئی ہے۔ گھر کے علاوہ محلے، سڑک یا گلی میں چراغاں کرنے اور آتش بازی کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

گھرمیں بھی شادی بیاہ کی تقریبات رات10بجے ختم ہوجائیں گی، جبکہ گھرمیں بھی شادی کے موقع پر جہیز کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

علاوہ ازیں بل کے مطابق شادی پر اونچی آواز میں گانے بجانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ بل کے متن میں مزید کہا گیا کہ شادی بیاہ کی تقریبات کے پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ ترمیمی بل کی خلاف ورزی کرنے والے پرایک سال قید،50ہزارسے20لاکھ جرمانہ ہوگا۔ بل میں شادی بیاہ کے موقع پر ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔