ملائیشیا میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

جمعرات 14 اپریل 2016 14:44

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اپریل۔2016ء) ملائیشیا میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کے جون کے سودے 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2659 رنگٹ یا 687 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 25 ٹن پر مشتمل 47 ہزار 126 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ ۔