پی سی بی کا قومی ٹیم کیلئے مستقل ہیڈ کوچ لانے سے قبل عارضی کوچ تعینات کرنیکا فیصلہ

جمعرات 14 اپریل 2016 14:21

پی سی بی کا قومی ٹیم کیلئے مستقل ہیڈ کوچ لانے سے قبل عارضی کوچ تعینات ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14اپریل 2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیے مستقل ہیڈ کوچ لانے سے قبل عارضی کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے ابھی تک قومی ٹیم کے لیے کوچ کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے،اس حوالے تمام باتیں بے بنیاد ہیں ، قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے عارضی کوچ لایا جاسکتا ہے جبکہ سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی جلد ہی کردیا جائے گا ۔

شہریار خان کے مطابق معین خان اور محسن خان سمیت کسی بھی سابق ٹیسٹ کرکٹر کو کوئی بھی عہدہ سونپا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے وہ اگلے 2سے 3دن میں پریس کانفرنس کے دوران اہم اعلانات کریں گے ۔ چیئر مین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ بائیو مکینیکل لیب جلد ہی کام کرنا شروع کر دے گی اور انہیں امید ہے کہ محمد حفیظ 8جولائی کو چنائی میں شیڈول اپنے باؤلنگ ٹیسٹ سے قبل وہ یہاں اپنے ایکشن کا معائنہ کریں۔