افغانستان، نیپال اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں ،حکومتی مدد درکار ہے‘ شہریار خان
جمعرات 14 اپریل 2016 13:59
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ افغانستان، نیپال اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں تاہم ان کی آمد کیلئے حکومت کی مدد درکار ہے ،اگلے ہفتے آئی سی سی کا بگ تھری سے متعلق اجلاس ہوگا جس میں بگ تھری رول بیک ہوجائے گی۔
(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے جائلزکلارک نے کوششیں کیں اور اس حوالے سے انہوں نے ورلڈالیون پاکستان بھیجنے کیلئے کوچزاور بجٹ بھی تیارکرلیا ہے، ورلڈ الیون کے میچز کرانے کیلئے حکومت کی اجازت درکار ہے۔
ہم نے بگ تھری کی ہمیشہ مخالفت کی اگلے ہفتے آئی سی سی کااس حوالے سے اجلاس ہوگا جس میں بگ تھری رول بیک ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ افغان اورنیپالی ٹیمیں بھی پاکستان کے دورے میں دلچسپی رکھتی ہیں تاہم ٹیموں کی پاکستان آمد کیلئے حکومت کی مدد درکار ہے ۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہر ریجن میں ایک گراؤنڈ کا ہونا ضروری ہے سکول چمپئن شپ کا اعلان جلد کیا جائیگا جس کے بعد کلب چمپئن شپ بھی کرائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.