آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ آزادکشمیر کامیاب و سرخرو ہوگی ‘فاروق حیدر اور دیگر قیادت کی سرکردگی میں بھمبر سے تاؤبٹ تک کلین سویپ کرینگے ‘موجودہ حکومت تعلیمی و ہیلتھ پیکج کے نام پر جیالہ کھپاؤ مہم شروع کئے ہوئے ہے

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نصرت شہناز درانی کا بیان

جمعرات 14 اپریل 2016 13:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نصرت شہناز درانی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ آزادکشمیر کامیاب و سرخرو ہوگی ۔

(جاری ہے)

فاروق حیدر اور دیگر قیادت کی سرکردگی میں بھمبر سے تاؤبٹ تک کلین سویپ کرینگے ‘ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیمی و ہیلتھ پیکج کے نام پر جیالہ کھپاؤ مہم شروع کئے ہوئے ہے لیکن مالی بحران نے حکومت کی عیاشیوں کا پول کھول دیا ہے ‘ عوام تبدیلی چاہتے ہیں ‘ انتخابات میں صرف رسمی کارروائی ہو گی ،راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں حکومت بنا کر مسلم لیگ (ن) عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی‘وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آزادکشمیر کے لیے میگا پراجیکٹس کی منظوری اس کی واضح مثال ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر اقتدار میں آکر وزیراعظم پاکستان کے خوشحالی کے پروگرام کو آزادکشمیر تک لائے گی۔