تحریک آزادی کے بزرگ رہنما کشمیر ی شاعر جی ایم لولابی کو بچھڑے تین سال بیت گئے

جمعرات 14 اپریل 2016 13:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) تحریک آزادی کے بزرگ رہنما کشمیر ی شاعر جی ایم لولابی کو بچھڑے تین سال بیت گئے ‘ جن کی آج کی تیسری برسی منائی جارہی ہے ‘ مرحوم نے غازی ملت سردار ابراہیم خان ،کرنل علی احمد شاہ ،میر واعظ مولانا یوسف شاہ ،کے ایچ خورشید ،راجہ ممتاز راٹھور مرحوم ،محمد علی کنول مرحوم ،اور دیگر سرکردہ قیادت کے ساتھ کام کیا وہ قیام پاکستان کے بعد قائد کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے ساتھ مامور مسلم لیگ نیشنل گارڈ میں بھی شامل رہے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کشمیر ی زبان ،اردوکے سینئر شعراء میں شمار ہوتے تھے ۔مرحوم جی ایم لولابی میڈیا ایڈوائزر واحد اقبال بٹ ،اور سینئر صحافی شہزادلولابی کے والد محترم تھے ۔