قائد کشمیر فاروق حیدر کا آبائی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان خوش آئند‘عوام مسلم لیگ (ن) کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری سید عجائب ہمدانی کی بات چیت

جمعرات 14 اپریل 2016 13:47

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی جائنٹ سکرٹری سید عجائب ہمدانی نے کہا ہے کہ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا آبائی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان خوش آئندہے ،آزادکشمیر کے عوام مسلم لیگ ن کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں ،اورعوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ،راجہ فاروق حیدرکا ہٹیاں بالا سے الیکشن نہ لڑنے کی افواہیں پھیلانے والوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے ،سازشیں کرنے والے مسلم لیگ ن کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے ، ،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے میرٹ کی پامالی ،برادری ازم اورکرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ہیں ،کمیشن خوروں اور کرپٹ عناصر کے احتساب کا وقت آگیا ہے ،عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :