مسلم لیک (ن) کو آزادکشمیر میں غرور لے ڈوبے گاتعلیمی ‘پیکج کی مخالفت کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی‘چوہدری منیر طاہر

جمعرات 14 اپریل 2016 13:47

ہیٹاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) مسلم لیک (ن) کو آزادکشمیر میں غرور لے ڈوبے گاتعلیمی ‘پیکج کی مخالفت کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کی عوام باشعور ہے تعلیمی پیکج کی مخالفت اور بازاری زبان استعمال کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں ووٹ کی پرچی سے جواب دیں گے ان خیالات کا اظہار پپلزپارٹی آزادکشمیر کے ضلعی صدر چوہدری منیر طاہر نے اپنے آخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ن لیگ کے غبارئے سے ہوا نکل چکی ہے اور جو کسر رہے گئی ہے وہ اس بار آزادکشمیر میں نکل جائے گی منیر طاہر نے کہا کہ ہم میاں وحید وزیرتعلیم اور آزادکشمیر کی کابینہ کے ارکان کو تعلیمی پیکج اور آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے جال بچھانے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں