کھنڈر عمارت میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کا کمال ‘ 100فیصد تنائج دیدئیے

جمعرات 14 اپریل 2016 13:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) کھنڈرات عمارت میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ نے کمال کردیا ۔ماڈل سکول مجہوتر کا جماعت پنجم میں سو فیصد نتیجہ ‘ اہل علاقہ کا خیر مقدم ۔ گورنمنٹ ماڈل سکول مجہوتر کی عمارت 2005ء کے زلزلہ میں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی تھی جو آج تک تعمیر نہیں ہو سکی ۔بوسید ہ لکڑیا ں اور لٹکتی جستی چادریں کسی بھی وقت گر کر کوئی بڑا حادثہ رونماء کرسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کھنڈر نما عمارت اور بوسیدہ خیموں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنیوالے 2سو کے قریب ننھے بچوں کا حوصلہ پست نہیں ہوا ۔جہاں شاندار عمارتوں میں قائم دیگر سرکاری سکولوں کے نتائج مایوس کن رہے وہیں۔شدید گرمی ‘ سردی اور نامساعد حالات کے باوجود تین اساتذہ اور طلبہ کی محنت سے ماڈل سکول مجہوتر کا جماعت پنجم کا نتیجہ 100فیصد رہا ۔والدین اور عمائدین علاقہ نے اساتذہ اور طلبہ کی کارگردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی عمارت جلد تعمیر کی جائے تاکہ نونہالوں کا مستقبل سنور سکے۔

متعلقہ عنوان :