سرینگر‘مقبوضہ کشمیر میں شہدا کی تعداد 4 ہوگئی، کشمیریوں کا احتجاج جاری

جمعرات 14 اپریل 2016 13:46

ہندواڑہ/ لداخ/ سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں 3روز کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہدا کی تعداد چار ہوگئی۔ جبکہ قابض فوج کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ موبائیل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز کشمیری لڑکی سے بھارتی فوج کی زیادتی کے بعد مقبوضہ جموں، کشمیر اور لداخ میں ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو تھا جو تیسرے روز بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز قابض فوج نے ہندواڑہ میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری کو شہید کردیا۔جبکہ منگل کے روز خاتون سمیت تین کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔جمعرات کو تیسرے روز بھی ہندواڑہ، کپواڑہ، سرینگر اور دیگر اضلاع میں کشمیریوں نے احتجاجاً اپنا کاروبار بند کر رکھا ہے اور قابض فوج کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں کو ناکام بنانے کیلئے ہندواڑہ، کپواڑہ، بارہ مولہ، باندی پورہ، گاندر بل اور دیگر اضلاع میں موبائیل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔

گزشتہ روز کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے ٹیلیفونک رابطے پر بھاتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ صرف ایک پولیس اے ایس آئی کو معطل کردیا گیاہے۔…(رانا)

متعلقہ عنوان :