کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی بھارت سے پاکستانی ہار،سہواگ کا شعیب اختر پر طنز

جمعرات 14 اپریل 2016 13:34

کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی بھارت سے پاکستانی ہار،سہواگ کا شعیب اختر پر ..

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14اپریل 2016ء ) کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد وریندر سہواگ نے شعیب اختر پر جملے کسنا شروع کر دیئے ،سوشل میڈیا ویب سائٹ پر دونوں میں نوک جھونک ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ایونٹس میں اب تک بھارت پاکستان کو 11مقابلوں میں شکست دے چکا ہے جس کے بعد اب ہاکی میں بھی پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرناپڑا ۔

سہواگ نے پاکستانی ٹیم کی اس ناکام پر سابق پاکستانی سپیڈ سٹار پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے لکھا کہ ”کیا پاکستان اب ہاکی میں بھی بھارت کو نہیں ہرا سکتا“؟۔سابق بھارتی اوپنر کے اس طنز کے جواب میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ سہواگ کی اس بات کا برا نہیں منائیں گے کیوں کہ انہیں علم ہے کہ سابق ہندوستانی اوپنر نے طنزا یہ بات کی ہے ۔

(جاری ہے)

۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سہواگ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوران بھی شعیب اختر پر لفظوں کے تیر چلائے تھے۔

متعلقہ عنوان :