آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ آزادکشمیر کامیاب و سرخرو ہوگی‘نصرت شہناز درانی

جمعرات 14 اپریل 2016 12:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جائنٹ سیکرٹری نصرت شہناز درانی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ آزادکشمیر کامیاب و سرخرو ہوگی ۔

(جاری ہے)

فاروق حیدر اور دیگر قیادت کی سرکردگی میں بھمبر سے تاؤبٹ تک کلین سویپ کرینگے ‘ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیمی و ہیلتھ پیکج کے نام پر جیالہ کھپاؤ مہم شروع کئے ہوئے ہے لیکن مالی بحران نے حکومت کی عیاشیوں کا پول کھول دیا ہے ‘ عوام تبدیلی چاہتے ہیں ‘ انتخابات میں صرف رسمی کارروائی ہو گی ،راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں حکومت بنا کر مسلم لیگ (ن) عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی‘وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آزادکشمیر کے لیے میگا پراجیکٹس کی منظوری اس کی واضح مثال ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر اقتدار میں آکر وزیراعظم پاکستان کے خوشحالی کے پروگرام کو آزادکشمیر تک لائے گی۔