Live Updates

گورنمنٹ انورکوثرڈگری کالج ہٹیاں بالا میں پرنسپل بدرمنیرعباسی کے بعد میڈیم شائستہ بخاری کوپرنسپل تعینات کیا جائے‘عوام علاقہ کا مطالبہ

جمعرات 14 اپریل 2016 11:14

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) گورنمنٹ انورکوثرڈگری کالج ہٹیاں بالا میں پرنسپل بدرمنیرعباسی کے بعد میڈیم شائستہ بخاری کوپرنسپل تعینات کیا جائے انہوں نے ادارہ کا نظام وانصرام اسی طرح سے مشکل حالات کے باوجود قائم رکھا ہوا ہے ،والدین اور عوام علاقہ ان کی کارگردگی سے مطمئن ہیں ان کو پرنسپل ڈگری کالج تعینات کیا جائے ان خیالات کا اظہار صدردی مشن ویلفیئرمصباح اکرم ،غزالہ اشرف،صاحبزادہ ابرارجہانگیر،محبوب علی منہاس،سعیداختر،طالش وقار ودیگر نے کیا انہون نے مزید کہا کہ ڈگری کالج ہٹیاں بالا اس وقت انتہائی مشکل حالات کے باوجود بہترین طریقہ سے نظام چلا رہا ہے جس پر بدرمنیرعباسی (ر)پرنسپل کے بعد عوام علاقہ میڈیم شائستہ بخاری کے مشکور ہیں اور ان کو پرنسپل تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے پرنسپل (ر)بدرمنیر عباسی آزاد کشمیر بھر میں جہاں جہاں رہے اپنا نام اور مقام بنایا‘ انتہائی قابل‘ ملنسار اورشفقت کرنے والی شخصیت ہیں-گورنمنٹ انٹرکالج ملوٹ میں بھی وہ کافی عرصہ بحیثیت معاشیات کے پروفیسر تعینات رہے ‘ان کے شاگر د آج تک انہیں یاد کرتے ہیں-

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :