پی ٹی آئی کے آصف مغل نے حلقہ نمبرچھ سے ٹکٹ کے حصول کے لیئے درخواست جمع کروادی

جمعرات 14 اپریل 2016 11:14

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکے مرکزی راہنماء آصف مغل نے حلقہ نمبرچھ سے ٹکٹ کے حصول کے لیئے درخواست جمع کروادی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکے مرکزی راہنماء آصف مغل نے حلقہ نمبرچھ سے ٹکٹ کے حصول کے لیئے درخواست جمع کروادی،گزشتہ روز کارکنان حلقہ نمبر چھ کی بڑی تعداد کے ہمراہ انہوں نے درخواست جمع کروانے کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فام مہیاکردیا جبکہ دیگرجماعتوں میں سیاسی اجارہ دار،نمبرداروں اور کھڑپینچوں کا ڈیرہ ہے ،انشاء اللہ قیادت ٹکٹ میرٹ پرمجھے دئے گئی حلقہ نمبر چھ سے واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے بنارسی ٹھگوں کوگھر بھجیں گے۔

متعلقہ عنوان :