قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کیخلاف دوسرے روز بھی ہڑتال

جمعرات 14 اپریل 2016 11:13

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے پر امن مظاہریں پر اندھادھند فائرنگ سے ایک خاتون سمیت چار شہریوں کے قتل کے خلاف وادی بھر میں مکمل ہڑتال ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چےئرمین سید علی گیلانی اورجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے دی ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں مظاہرین منگل کو فوجیوں کے ہاتھوں ایک طالبہ کی بے حرمتی کے خلاف پر امن احتجاج کرر ہے تھے جب فوجیوں نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے دو نوجوان اور ایک معمر خاتون شہید اورمتعدد افراد زخمی ہو گئے تھے ۔ضلع کے علاقے درگ ملہ میں گزشتہ روز فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کے دوران ایک اور نوجوان جہانگیر احمد وانی کو شہید کردیا۔

ادھر قابض انتظامیہ نے لوگوں کو احتجاجی مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے سرینگر اورکپواڑہ میں مسلسل کرفیو نافذ کررکھا ہے جبکہ ہندواڑہ اور کپواڑہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بھی بندکردیاگیاہے۔دریں اثناء کٹھ پتلی انتظامیہ نے پوری حریت قیادت کو شہداء کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جانے سے روکنے کیلئے گھروں اور جیلوں میں نظربندکردیاہے۔

متعلقہ عنوان :