نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے والوں سے لاشوں کی خدمت کرائی جائے گی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 اپریل 2016 10:16

نشے میں دھت ہوکر  گاڑی چلانے والوں سے لاشوں کی خدمت کرائی جائے گی

اب تھائی لینڈ میں نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے والوں کو مردہ خانہ میں کمیونٹی سروس کی سزا دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ہونے والے ٹریفک کے حادثات میں کمی لانا ہے ۔
تھائی کی جنتا(مجلس انتظامیہ) کو امید ہے کہ اس سزا سے ڈرائیوروں کو نشے میں گاڑی چلانے کی سنگینی کا اندازہ ہوجائے گا، جنتا کا خیال ہے کہ مردہ خانہ میں کمیونٹی سروس سے نشے کے عادی ڈرائیووں کواندازہ ہوگا کہ ان کی ڈرائیونگ سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔

اس اقدام کے دنیا کی خطرناک ترین سٹرکیں رکھنے والے ملک میں ٹریفک حادثات میں کمی ہوگی۔
تھائی لینڈ کی کابینہ ڈرائیوروں کی مردہ خانہ میں کمیونٹی کی سزا منظور کر چکی ہے، اس سے پہلے نشے میں گاڑی چلانے والوں کو ہسپتال کے وارڈوں میں کمیونٹی سروس دینا پڑتا تھی لیکن انتظامیہ کا خیال تھا کہ ڈرائیوروں کوحالات کی سنگینی کا اندازہ تب ہوگا ، جب وہ مردہ خانوں میں کمیونٹی سروس دیں گے۔

(جاری ہے)


تھائی لینڈ کی حکومت نے اس سزا کا اعلان سونگ کران کے جشن کے موقع پر کیا۔ یہ جشن نئے تھائی سال کے موقع پر تین دن تک منایا جاتا ہے۔ جشن کے دوران ایک دوسرے پر رنگوں کا پانی پھینکا جاتا ہے، پارٹیاں دی جاتی ہے، شراب پی جاتی ہے اور اس کے بعد لوگ لمبا سفر کر کے گھر واپس آتے ہیں۔ اس موقع پر ہر سال سینکڑوں افراد بھی ٹریفک حادثات میں مارے جاتے ہیں۔


تھائی حکومت سال کے دوہفتوں کو خطرناک ترین ہفتے گردانتی ہے، ایک تھائی نئے سال کے آغاز کا ہفتہ اور دوسرا عیسوی نئے سال کے آغاز کا ہفتہ ۔انہی دونوں موقعوں پر سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی بھرمار ہو جاتی ہے۔ایسے موقع پر نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جاتا ہے، اُن کی گاڑیاں بھی ضبط کر لی جاتی ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق تھائی لینڈ میں ہر سال سٹرک کے حادثوں میں 24ہزار افراد مارے جاتے ہیں۔