اس ترقی یافتہ ملک کے امیر وں کی متوقع زندگی غریبوں سے 15 سال زیادہ ہے
امین اکبر جمعرات 14 اپریل 2016 09:32
امیرترین امریکیوں کی متوقع زندگی غریب ترین امریکیوں سے 15 سال زیادہ ہے۔ آمدن اور متوقع زندگی کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ فرق 2001 سے بڑھ رہا ہے۔
امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے نتائج 1999سے لیکر 2014 تک کے ایک ارب ٹیکس ریکارڈ اور اموات کے حکومتی اعداد و شمار کی بنیاد پر اخذ کیے گئے ہیں۔
امریکا کے امریکا ترین 1 فیصد افراد اور غریب ترین 1 فیصد افراد کے درمیان متوقع زندگی کا فرق مردوں میں 14.5 سال اور عورتوں میں 10.1سسال ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں رہنے والے غریب ترین امریکیوں کی 40 سال میں متوقع زندگی بالکل ویسی ہی ہوتی ہے، جیسی پاکستان یاسوڈان کے 40سال کی عمر کے شخص کی ہوتی ہے۔
امریکا میں متوقع زندگی کا یہ فرق وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
اعداد و شمار کے مطابق سب سے کم آمدن والے 5فیصد افراد کی متوقع زندگی میں زیادہ فرق نہیں ہوتا۔ ماہرین کے مطابق غریب افراد میں کم متوقع زندگی کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی اور موٹاپا ہے۔
کم آمدن کے حوالے سے مختصر ترین متوقع زندگی نیواڈا، انڈیانا اور اوکلاہاما میں 77.9 سال ہے جبکہ غریب ترین امریکیوں میں طویل ترین متوقع زندگی نیویارک، کیلیفورنیا اور ورمونٹ میں80.6 سال ہے۔امریکا میں اوسط متوقع زندگی 78.8فیصد ہے ، جو عورتوں میں 81سال اور مردوں میں 76سال ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.