Live Updates

والدہ اور بھائی میری زندگی کی عظیم شخصیات ہیں: شہباز شریف

muhammad ali محمد علی بدھ 13 اپریل 2016 22:41

والدہ اور بھائی میری زندگی کی عظیم شخصیات ہیں: شہباز شریف
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اپریل 2016ء) شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والدہ اور بھائی میری زندگی کی عظیم شخصیات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد اور دادی کی ایک تصویر ٹوئٹر پر جاری کی تھی۔

(جاری ہے)

مذکورہ تصویر میں وزیراعظم نواز شریف اپنی والدہ سے پیار لیتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے اب وزیراعلی شہباز شریف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ والدہ اور بھائی میری زندگی کی عظیم شخصیات ہیں۔ اپنی والدہ اور بھائی سے بے حد پیار کرتا ہوں۔ شہباز شریف نے والدہ اور بھائی کی تصویر اتارنے پر مریم نواز کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :