بھارت، پٹھانکوٹ ائیر بیس حملہ، تحقیقاتی افسر کی اہلیہ دم توڑ گئیں

بدھ 13 اپریل 2016 22:25

بھارت، پٹھانکوٹ ائیر بیس حملہ، تحقیقاتی افسر کی اہلیہ دم توڑ گئیں

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء ) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کے تحقیقاتی افسر تنزیل احمد کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کے تحقیقاتی افسر تنزیل احمد3 اپریل کو فائرنگ کے ایک واقع میں جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ اس واقع میں ان کی اہلیہ فرازنہ شدید زخمی ہو گئے تھیں جنہیں علاج کے لئے ھسپتال منتقل کیا گیا تھا جوکہ گزشتہ روز بدھ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں واضح رہے کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے افسر تنزیل احمد پٹھانکوٹ ائیر بیس پر ہونے والے حملے کی تحقیقاتی ٹیم کے ایک رکن تھے ۔