شریف خاندان میں وزیراعظم کے متبادل کیلئے غور و فکر ہو رہا ہے: شیخ رشید کا دعوی

muhammad ali محمد علی بدھ 13 اپریل 2016 21:51

شریف خاندان میں وزیراعظم کے متبادل کیلئے غور و فکر ہو رہا ہے: شیخ رشید ..

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اپریل 2016ء) شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ شریف خاندان میں وزیراعظم کے متبادل کیلئے غور و فکر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس میں نام آنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سخت تنقید اور دباو کی زد میں ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم کے عہدے کے متبادل کیلئے شریف خاندان میں سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔