’’ڈیف اینڈ ڈمپ‘‘ کرکٹ ٹورنامنٹ، سمبڑیال نے سیالکوٹ کو شکست دے دی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 13 اپریل 2016 21:50

’’ڈیف اینڈ ڈمپ‘‘ کرکٹ ٹورنامنٹ، سمبڑیال نے سیالکوٹ کو شکست دے دی

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل۔2016ء) ’’ڈیف اینڈ ڈمپ‘‘ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ سمبڑیال نے سیالکوٹ کو 8وکٹ سے شکست دے کر جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال لائنزکلب کے زیراہتمام ’’ڈیف اینڈ ڈمپ‘‘کا ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ ڈسکہ روڈ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کے عقب گراؤنڈ میں ہوا،ٹورنامنٹ میں نارووال ،پسرور ،سیالکوٹ ، ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے گونگے ،بہر ے کھلاڑیوں نے شرکت کی ، ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں تحصیل سمبڑیال ڈیف اینڈ ڈمپ کی ٹیم نے سیالکوٹ ڈیف اینڈ ڈمپ کی ٹیم کو 8وکٹ سے شکست دے دی ،کھلاڑیوں میں ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب چوہدری شفقت ،تحصیل سمبڑیال کے صدر رانا محمد سہیل ، مسلم لیگ (ن) تحصیل سمبڑیال کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم جنجوعہ نے انعامات تقسیم کیے ،اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ کھیل کے سامنے کوئی معذوری حائل نہیں ہوسکتی ،یہ عام کھلاڑیوں سے زیادہ محبت اورشفقت کے حقدار ہیں ان کامعذوری کے باوجود خوشی کااظہار اس بات کی دلیل ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم کسی سے کم نہیں ہمیں بھی عام کھلاڑیوں کی طرح مواقع حاصل ہونے چاہیں ،اس موقعہ پر ڈیف اینڈ ڈمپ کے انچارج طارق جاوید ،الیاس بٹ، عاشق حسین باجوہ، احسن ہاشمی ، ندیم قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :