سکول سے کاپیاں نہ خریدنے پر دوم کلاس کی طلبہ پر تشدد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 13 اپریل 2016 21:40

سکول سے کاپیاں نہ خریدنے پر دوم کلاس کی طلبہ پر تشدد

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل۔2016ء)پتوکی کے نواحی گاؤں شیخم میں لیڈ ی ٹیچر نے پرنسپل کے ساتھ ملکر سکول سے کاپیاں نہ خریدنے پر دوم کلاس کی طلبہ کو مار مار کر زخمی کر دیا۔شکایت لے کر جانے پر والد کو قتل کی دھمکیاں ۔ایس ایچ او سرائے مغل نے ڈی پی او قصور کے حکم پر الفاروق سکول کے پرنسپل لیڈی ٹیچر او ر ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ در ج کر کے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکول سے کاپیاں نہ خریدنے کی وجہ سے الفاروق سکول شیخم کے پرنسپل لیڈ ی ٹیچر اور ایک نامعلوم نے دوم کلاس کی طلبہ کو شدید زخمی کر دیا والد شکایت لیکر سکو ل آیا تو اسکو قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔جس پر متاثرین نے تمام واقع ڈی پی ا و قصور کو بتایا جس پر ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل نے سخت ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جب کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے بھی انکوائری لگا کر سکول ٹیچر سے رجسٹریشن اور دیگر سامان طلب کر لیا۔صحافیوں کے پوچھنے پر پرنسپل نے کہا کہ یہ پاکستان ہے یہاں 10سے 20ہزار دیکر مقدمے خارج بھی ہوجاتے ہیں میں بھی ان کے خلاف پٹیشن دائر کر رہا ہوں ۔