حضرو منڈی مویشیاں اراضی پر سپورٹس کمپلیکس سے ہزاروں افرادبیروزگار ہونگے جگہ تبدیل کی جائے ورنہ

حضرو کے شہریوں کے ساتھ لائحہ عمل طے کرینگے، چنگیز خان کی پریس کانفرنس

بدھ 13 اپریل 2016 21:40

حضرو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اپریل۔2016ء)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چنگیز خان نے کہا ہے کہ حضرو شہر کی گنجان آباد جگہ منڈی مویشیاں کی اراضی پر سپورٹس کمپلیکس بنانے سے سینکڑوں خاندان بیروزگار ہو ں گے ، حضرو کے نوجوانوں، بچوں کے حقوق اور وراثت پرکسی کو ڈاکہ نہیں مارنے دینگے، 50کروڑ روپے کی قیمتی اراضی کی بجائے ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر لکوڑی، ہارون کے سنگھم پر سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع کھلیں گے بلکہ وہاں کی زمینیں بھی قیمتی ہو جائیں گی ، چھچھ کے عوام کا چوکیدار، خدمت گار اور وفادار ہوں یہی وجہ ہے کہ حضرو کے شہریوں کے قیمتی حقوق کیلئے انہیں بیدار کررہا ہوں جبکہ خدمت گاری کیلئے وفاقی وزیر سپورٹس و کلچر ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کرکے تمام تر صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے جنہوں نے میری درخواست پرشہریوں کے حقوق اور مفاد کے پیش نظر سپورٹس کمپلیکس کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو لیٹر نمبری F.1-1(5)/2016-m (IPC)بتاریخ 11اپریل لکھ دیا ہے ،چھچھ کو لوٹنے والے یاد رکھیں کل پہلے خود کو اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کراور قسم اٹھا کر احتساب کیلئے پیش کرینگے اور پھر ان کا کڑا احتساب کرینگے اور چھچھ کے عوام ان کا جو حشر کرینگے اس انجام کو سامنے رکھ کر کرپشن سے باز آ جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اب جبکہ بلدیاتی الیکشن میں شہریوں نے اپنے منتخب نمائندوں کا چناؤ کر لیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ شہر میں کسی بھی منصوبہ کیلئے ان سے مشاورت کی جائے اور چونکہ روزگار سے وابستہ اراضی پر سپورٹس کملیکس بنایا جا رہا ہے اس لئے انجمن تاجران اور معززین شہر سے آراء لینا بھی ضروری تھا، چنگیز خان نے کہا کہ اگر خدانخواستہ اس اراضی کو استعمال میں ہی لانا ہے تو چند کنال پر بچوں کیلئے ہسپتال، کمرشل ایریا، گرلز سکول، سرکاری ملازمین کے فلیٹس اور صحافیوں کیلئے کالونی بنا کر باقی کروڑوں کی اراضی روزگار کیلئے بچائی جا سکتی ہے ، چنگیز خان نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کو جس نام اور کسی بھر اور مقام پر بنایا جائے تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ یہاں کے بچوں کی وراثت پر حملہ کسی صورت منظور نہیں ، ایک سوال پر چنگیز خان نے کہا کہ ماں بہنوں کی چھیل اور چھچھ کی چادر کی عزت مجھے بہت عزیز ہے اس کیلئے مجھے جہاں مرضی آزمایا جا سکتا ہے اور میرا ماضی سب کے سامنے ہے لوگوں کے انفرادی مسائل ہوں یا اجتماعی ہمیشہ ہر جگہ پیش پیش رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اے سی حضرو طارق بسرا ایک فرض شناس اور سپورٹس مین آفیسر ہیں سمجھ سے بالا ہے کہ انہوں نے 50کروڑ کی اس اراضی کو اتنے معمولی منصوبہ کیلئے کیس چن لیا ، ایک سوال پر چنگیز خان نے کہا کہ چھچھ کے کھلاڑیوں کیلئے بہت کچھ کر کرنا چاہتا ہوں اور سپورٹس کمپلیکس والوں کو تو یہ بھی معلوم نہیں کہ ڈویژنل مقابلوں میں کتنے اور کون سے نوجوان سیلیکٹ ہوئے ہیں، چنگیز خان نے ایک سوال پر کہا کہ حضرو شہر کی جس اراضی پر سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے اس سے لوگوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور اگر ہمارے اس احتجاج پر سپورٹس کمپلیکس کی جگہ تبدیل نہ کی گئی تو پھر حضرو کے شہریوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کرینگے ۔

(جاری ہے)

چنگیز خان نے کہا کہ حضرو کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ ٹیموں سے جو رقم وصول کی جارہی ہے اس کا بھی حساب لیں گے ، یہ کیسا مذاق ہے کہ کرکٹ سٹیڈیم رقم نہ دینے والوں کیلئے بند پڑا رہے اور وہ باہر کھیتوں میں کھیلنے پر مجبور ہوں۔