Live Updates

پانامہ لیکس، پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کیخلاف تحریک کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 13 اپریل 2016 21:33

پانامہ لیکس، پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کیخلاف تحریک کیلئے تحریک ..

لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اپریل 2016ء) پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کیخلاف تحریک کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ بڑا مضبوط تعلق ہے۔ آج پاناما پیپرز پر ہم اکٹھے کھڑے ہیں۔ قوم کا پیسہ واپس لانے اور مجرموں کو سزا دلوانے کیلئے اب تحریک انصاف اور عوامی تحریک اکٹھے کھڑے ہیں۔ جبکہ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی لوٹی دولت کامسئلہ ہے،اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات