آئی پی ایل : کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 188رنز کا ہدف

muhammad ali محمد علی بدھ 13 اپریل 2016 21:23

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13اپریل 2016ئ) انڈین پریمیئر لیگ کے نویں ایڈیشن کے 5ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 188رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ایڈن گارڈنز ،کولکتہ میں کھیلے جارہے میچ میں کولکتہ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اوپنر روبن اتھاپا محض 8رنز بنانے کے بعد پوویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کپتان گوتم گمبھیر نے منیش پانڈے کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 60گیندوں پر 100رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد پانڈے 52رنز سکور کرکے ہربھجن سنگھ کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔

آندرے رسل نے کریز پر آتے ہی ممبئی کے باﺅلرز کی جم کر دھلائی کی ، وہ 17گیندوں پر 36رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔گمبھیر کی ہمت بھی 64رنز پرجواب دے گئی اور وہ پانڈے کے ہاتھوں آﺅٹ ہو کر پوویلین جابیٹھے۔کولن منرو بھی 4رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جس کے بعد یادو نے آخری بال پر چوکا لگا کر ٹیم کا سکور 187رنز تک پہنچا دیا ۔ ممبئی کی جانب سے میکلینگھن 2جبکہ پانڈیا اور ہر بھجن ایک ،ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔

متعلقہ عنوان :