ترکمانستان میں شہریوں کو ورزش کی ہدایت،ایک ماہ پر مشتمل مہم کا آغاز

صحتمندانہ زندگی کو فروغ دینے کیلئے روزانہ ورزش کی عادت اپنائیں،صدرقربان کی قیادت میں سائیکل ریلی کا انعقاد

بدھ 13 اپریل 2016 20:55

ترکمانستان میں شہریوں کو ورزش کی ہدایت،ایک ماہ پر مشتمل مہم کا آغاز

اشک آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کی ہدایت پر حکومت نے’صحت و خوشی‘ کی ایک مہم شروع کی ہے جس میں تمام شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ورزش اپنا شیوہ بنائیں۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی سرکاری مہم کے تحت لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ صحت مندانہ زندگی کو فروغ دینے کے لیے روزانہ ورزش کی عادت اپنائیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکمانستان کے صدر قربان قلی کو سرکاری ٹی وی پر ایک سائیکل ریلی کی قیادت کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔ ترکمانستان میں ذرائع ابلاغ پر حکومت کا مکمل کنٹرول ہے۔سرکاری ٹی وی پر حکومتی اہلکار، کارکنوں اور طلبہ کو گروہوں میں ورزشیں کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔ ترکمانستان میں ہر سال ’ماہِ صحت و خوشی‘ منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ویانا میں مقیم ترکمانستان کی حزب اختلاف کی ایک جماعت ’چورنو ٹی ایم‘ کے مطابق شہریوں کو حکومتی ہدایت میں اجتماعی جوگنگ، سائیکل سواری اور گھر سواری کی ہدایت کی گئی ہے۔ازبکستان کی سرحد کے نزدیک واقع داشوگز قصبے میں مقامی حکام کو مرکزی حکومت کی جانب سے ہدایت نامہ موصول ہوا ہے کہ وہ اپنے تمام ملازمین کو دوڑ کے مقابلے میں شرکت کے لیے بھیجیں۔حکومت کی ایک اعلان کے مطابق ورزش کی مہم حکومت کی اس دوراندیشانہ پالیسی کا نتیجہ ہے جس میں حکومت اپنے شہریوں کو صحت مند رکھنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :