مصر سے سعودی عرب کو جزیروں کی واپسی کا مخالف نہیں،اسرائیلی وزیراعظم

بدھ 13 اپریل 2016 20:54

مصر سے سعودی عرب کو جزیروں کی واپسی کا مخالف نہیں،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہونے کہاہے ان کا ملک مصرسے سعودی عرب کو جزیروں کی واپسی کے خلاف نہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ ہم سے متعلق ہے لیکن اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سعودی بین الاقوامی قانون کے تحت آزاد جہازرانی کی اجازت دینے کے پابند ہیں۔

وہ اس ضمن میں مصر اور ہمارے درمیان معاہدے کی روح کو نقصان نہیں پہنچائیں گے اور عقبہ اور ایلات کے درمیان آزادانہ جہاز رانی جاری رہے گی۔انھوں نے مصر اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان جزیروں سے متعلق مصر نے ایک سمجھوتا اور وعدے کررکھے ہیں اور سعودی عرب بھی ان کی پاسداری کریگا۔

متعلقہ عنوان :