پشاور کے عجائب گھر سے نوادرات کی چوری ،تبدیل ہونے کی تحقیقات مکمل

تحقیقاتی ٹیم نے نوادرات کی تبدیلی کی تصدیق کردی ، عجائب گھر کے ملازمین ملوث ہیں،ذرائع

بدھ 13 اپریل 2016 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) پشاور کے عجائب گھر سے نوادرات کی چوری اور تبدیل ہونے کی تحقیقات مکمل، تحقیقاتی ٹیم نے نوادرات کی تبدیلی کی تصدیق کردی ۔ذرائع کے مطابق پشاور کے عجائب گھرسے نوادرات کی چوری اور تبدیلی پر محکمہ اینٹی کرپشن کو شکایت موصول ہوئی تھی جس پر محکمہ نے اسلام آباد میوزیم کے سابق ڈائریکٹرمکین خان کی نگرانی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیٹی نے نوادرات کی تبدیلی اور چوری کی تصدیق کردی ہے ،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نوادرات کی تبدیلی میں عجائب گھر کے ملازمین بھی شامل ہے جن کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم دودن میں اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کرے گی واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور کے عجائب گھر سے بڑے پیمانے پر قیمتی اور تاریخی نوادرات کے چوری کی شکایت محکمہ اینٹی کرپشن کو موصول ہوئی تھی جس پر محکمہ نے تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :