سینٹرل جیل لاڑکانہ میں دس افراد کو اغوا کرنے والے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

بدھ 13 اپریل 2016 20:33

لاڑکانہ ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) سینٹرل جیل لاڑکانہ میں دس افراد کو اغوا کرنے والے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل لاڑکانہ میں قید مجرم وارث میر بحر کو بدھ کو علیٰ الصبح پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

سزائے موت پر عملدرآمد جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی میں کیا گیا جس کے بعد لاش سینٹرل جیل کے باہر موجود ورثاء کے حوالے کی گئی، ملزم وارث میر بحر نے 1995ء میں باقرانی تھانہ کی حدود میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پی آئی اے کی وین میں سوار ملازمین سمیت 10 افراد کو تاوان کیلئے اغوا کیا تھا، مجرم 1996ء میں گرفتار ہوا اور مقامی عدالت نے موت کی سزا سنائی مجرم کی سزا کے خلاف اپیل ہائی کورٹ اور بعد ازاں سپریم کورٹ نے بھی منظور نہیں کی جس پر سیشن جج لاڑکانہ نے وارث میربحر کے بلیک وارنٹ جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :