پاک فضائیہ اور این ڈی ایم اے نے 20 ٹن امدادی سامان گلگت بلتستان بھجوا دیا

بدھ 13 اپریل 2016 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) گلگت بلتستان حکومت کی تعاون سے پاکستان ائیر فورس اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے اب تک گلگت بلتستان میں 20 ٹن امدادی سامان بھجوا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

امدادی سامان میں گندم کا آٹا ‘خشک دودھ ‘خشک راشن ‘550خیمے ‘ 350بستر شامل ہیں ۔ائیر فورس کے سی 130طیارے کی امدادی سامان لیجانے کی مزید پروازیں بھی تیار ہیں ۔گذشتہ روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین میجر جنرل اصغر نواز گلگت بلتستان پہنچے ہیں اور وہاں پر امدادی اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :