Live Updates

عمران خان پارٹی اختلافات کو چھپانے کیلئے احتجاج کا راستہ اختیار کررہے ہیں، تحسین فواد

بدھ 13 اپریل 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی وومن کاکس کمیٹی کی جنرل سیکرٹری تحسین فواد نے کہا ہے عمران خان پارٹی اختلافات کو چھپانے کیلئے احتجاج کا راستہ اختیار کررہے ہیں،شریف برادران کی محنت سے ملکی معیشت میں استحقام آیا ہے ،پاناما لیکس کا سہارا لے کر اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کا نقصان پہنچانے کی پلاننگ کررہی ہیں،پاکستان کی عوام وزیر اعظم نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ملک عدم استحقام اور انتشار کی فضاء پھیلانے والے اپنی موت آپ مر جائیں گے،ایک بیان میں تحسین فواد نے کہا وزیر اعظم نواز شریف کے مضبوط مشکل فیصلوں کی بدولت کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے،2013کے عوام کے درست فیصلے کی وجہ سے ملک اندھیروں سے باہر نکلا ہے ،پاکستان کی خوشحالی کی دشمن قوتیں پھر سر اٹھا رہی ہیں اور ملک کو دوبارہ دس سال پیچھے لے جانے کی سازششیں تیار کررہی ہیں،حکومتی کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر قیمت میں اضافہ ہوا اور معیشت پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ چکے ہیں ،ملک میں دہشتگردی اور توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ،انہوں نے مزید کہا عمران خان نے شوکت خاتم میں خیرات میں دیا پیسہ ہضم کیا اس کا بھی احتساب ہو نا چاہیے مفت علاج کے نام پر غریبوں کو لوٹا جارہا ہے وہاں مریضوں کو مہنوں کا وقت دیا جاتا اتنی دیر میں مریض دم توڑ جاتا ہے عمران خان کے نذدیک یہی تبدیلی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :