اسلام آباد، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی میئرز کے دفاتر کا افتتاح کردیا گیا

کارپوریشن کو جلد اختیارات مل جائیں گے،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا سہرہ مسلم لیگ ن کے سر ہی جاتا ہے،آصف کرمانی

بدھ 13 اپریل 2016 19:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے بدھ کے روز اولڈ نیول ہیڈ کواٹر میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی میئرز کے دفاتر کا افتتاح کردیا ،انکاکہنا ہے کہ کارپوریشن کو جلد اختیارات مل جائیں گے۔

(جاری ہے)

اولڈ نیول ہیڈ کواٹر میں اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی میئرز کے دفاتر کا افتتاح کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا سہرہ مسلم لیگ ن کے سر ہی جاتا ہے، عوام نے ہمیں ووٹ دے کر جتوایا ہے جبکہ منتخب قیادت کو جلد ہی اختیارات دے دیئے جائیں گے۔

ڈپٹی میئر اسلام آباد زیشان نقوی کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کیلئے دن رات حاضر ہیں، لوگ دفاتر کے علاوہ گھر بھی آ سکتے ہیں اور انشا اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ڈپٹی میئر اسلام آباد زیشان علی، رفعت جاوید اور اعظم خان اپنے دفاتر میں لوگوں کے مسئلے سنیں گے ۔