ایجوکیشن ونگ کے کسی ملازم کو بے روز گار نہیں کیا جائے گا تاوقتیکہ اس پر نیب ،ایف آئی اے یا کسی عدالت کا فیصلہ اثر انداز نہ ہو ،صدیق الفاروق

بدھ 13 اپریل 2016 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) ) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ونگ کے کسی ملازم کو بے روز گار نہیں کیا جائے گا تاوقتیکہ اس پر نیب ،ایف آئی اے یا کسی عدالت کا فیصلہ اثر انداز نہ ہو ۔ادارہ کی بہتری اور آمدن بڑھانے کے لیے بورڈ آف گورنرز ، رولز بنائے جا رہے ہیں ۔ بچوں کے مستقبل کا فیصلہ ٹیچرز کے ہاتھ میں ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹیچرز کو رہائش سمیت دیگر سہولیات دینے کے اقدامات کیے جائیں گے ۔

یہ باتیں انہوں نے حضرت عائشہ صدیقہ ڈگری کالج نکلسن روڈ میں ٹیچرز اور دیگر سٹاف ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، اس موقع پرسیکرٹری ایجو کیشن نسرین مہدی ،پرنسپل بشری مجاہد ،جمشید مرزا ، گلریز چوہدری، مصباح شاہد، ناصرہ پروین سمیت تمام تعلیمی اداروں کی پرنسپلز، ٹیچرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ نے مزید کہاکہ اداروں کی کمزرویاں دور کرنے اور آمدن بڑھانے کے لیے اقدمات کیے جا رہے ہیں، چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ میں آپ سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرونگااور آپکے لیے بھی یہ آخری موقع ہے کہ آپ سازشوں اور گروپ بندی کی بجائے ادارے کیسا تھ مخلص ہو کر ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔

سکول و کالجز میں تزئین و آرائش سمیت دیگر تعمیراتی کام کروائے جائیں گے اور سائنس اور دیگر اہم مضامین کی ٹیچر ز کی کمی کو پورا کیا جائیگا۔ آخر میں چیئرمین بورڈ نے ٹیچرزو سٹاف کے مسائل سنے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ آپکی جائز شکایا ت کا جلد ازالہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :