بوگس بھرتیاں، محکمہ تعلیم و ہیلتھ کے5سالہ ریکارڈ کی چھان بین شروع

2010ء سے 2015ء کے دوران گریڈ 12 اور اس سے اوپر پوسٹوں پر ”دونمبر“ طریقہ سے بھرتیوں کا انکشاف

بدھ 13 اپریل 2016 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) 2010ء سے 2015ء کے دوران تعلیم و ہیلتھ و ہیلتھ کے شعبہ جات میں ”دونمبر“ طریقہ سے بھرتیوں کے انکشاف کے بعد گریڈ 12 اور اس سے اوپر کی پوسٹوں پر تعینات ہونے والے آفیسرز کے5سالہ ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے صوبہ بھر میں گزشتہ پانچ سال کے دوران بھرتی ہونیوالے گریڈ 12 اور اس سے اوپر پوسٹوں پر کی جانچ پڑتال شروع کرتے ہوئے اہلکاروں کی اسناد وغیرہ چیک کرنے کیلئے متعلقہ صوبائی وزرا،محکمانہ سیکرٹریز اور پارلیمانی سیکرٹریز پر مشتمل پینل بھی تشکیل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2010ء سے 2015 کے درمیان جو بھرتیاں ہوئیں ان میں متعدد افراد کی اسناد پر شکوک ظاہر کئے گئے ہیں اسی بنیاد پر اسناد کو چیک کرنے اور بوگس بھرتیوں کو معطل کرنے کیساتھ ساتھ انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :