ثانیہ مرزا کو بھارت کے سول ایوارڈ پدمابھوشنا سے نوازا گیا

بدھ 13 اپریل 2016 16:52

ثانیہ مرزا کو بھارت کے سول ایوارڈ پدمابھوشنا سے نوازا گیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اپریل۔2016ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزاکو سال 2015 میں بہترین کارکردگی پر ایک اور اعزاز سے نوازا گیا۔بھارتی صدرپرناب مکھر جی نے ثانیہ مرزا کو پدما بھوشناایوارڈ پیش کیا۔بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزانے کئی ٹائٹلز اپنے نام کئے۔سال2015میں ویمنز ڈبل میں شاندار کھیل پیش کیا۔وہ اپنی پارٹنر مارٹنیا ہنگز کے ہمراہ ومبلڈن چیمپئن بن گئیں۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا آل انگلینڈ کلب میں ومبلڈن ٹائٹل جیت کرپہلی بھارتی خاتون بن گئیں۔اس کے بعدانہوں نے امریکا میں ہونے والا گرینڈ سلام یوایس اوپن بھی اپنے نام کیا۔ ثانیہ مرزا کی اسی کارکردگی پرانہیں پہلے بھارت کے اعلیٰ ترین راجیو گاندھی کھیل رتناایوارڈ سے نوازا گیا پھر ثانیہ مزرا کو پدمابھوشناایوارڈ بھی دیا گیا۔ثانیہ مرزاکو یہ ایوارڈ بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :