مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 0.66فیصد اضافہ

بدھ 13 اپریل 2016 16:39

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 0.66فیصد معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2015ء سے فروری 2016ء کے دوران خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ 1ارب 46کروڑ20لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ایک ارب 45کروڑ 30لاکھ ڈالر تھا۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالا عرصہ کے دوران خدمات کی درآمدات 15.21فیصد کمی کے ساتھ 4ارب 89کروڑ 10لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 5ارب 76لاکھ 90ہزار ڈالر تھی۔ رواں مالی سال کے 8ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات 20فیصد کمی کے ساتھ 3ارب 42کروڑ 80لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 4ارب 31کروڑ 60لاکھ ڈالر تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2016ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات 337ملین ڈالر رہی

متعلقہ عنوان :