پشاور میں بجلی بندرہے گی

بدھ 13 اپریل 2016 16:39

پشاور۔13اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء ) ضروری اورناگزیرمرمت کی وجہ سے132کے وی نشاط تربیلہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 14اپریل صبح 8بجے سے شام 6 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی غازی پور,جمرہ,سری کوٹ,جی بی سی,سوبراسٹی,غازی فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔

(جاری ہے)

132 کے وی چکدرہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 14اپریل صبح آٹھ بجے سے دوپہر 2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 66کے وی تیمرگرہ ,واڑی اور دیر, چترال گرڈز کے صارفین متاثرہوں گے۔

132 کے وی پشاورسٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 14 اپریل صبح 8بجے سے دوپہر12 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی گلبہار2,باغبانان,اسلام آباد,فقیرآباد,پہاڑی پورہ,مولوی جی ہسپتال فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔132 کے وی پشاورکینٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 14,19 اپریل صبح 9بجے سے دوپہر2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی سی اے اے,پی اے ایف,سنہری مسجد فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔

متعلقہ عنوان :