صوبے میں تاریخی وثقافتی ورثوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے گا،محمودخان
بدھ 13 اپریل 2016 16:38
پشاور۔13اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء ) خیبرپختونخواکے وزیر کھیل ،ثقافت ،میوزیم اورامورنوجوانان محمودخان نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ صوبے میں تاریخی وثقافتی ورثے خاص کر ملک احمد بابامزار سمیت تمام مزارات اور تاریخی مقبروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ٹھو س اقدامات اٹھائیں کیونکہ یہ ہماری ثقافت کاحصہ اورقیمتی سرمایہ ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ٹورازم کمیٹی روم پشاورمیں ملک احمد بابا کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جبکہ اجلاس میں ممبران کمیٹی رحیم اللہ یوسفزئی ،پروفیسر ڈاکٹر شیرمحمد،پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید خان ،پروفیسر اباسین یوسفزئی اورڈاکٹر محمد نواز کے علاوہ محکمہ ثقافت کے نمائندے بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
اجلاس میں ملک احمد بابا کی یوسفزئی قوم کے لئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی اورملک احمد بابا کے مزاراوراس کے ساتھ تاریخی مقبرے کی حفاظت کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں ۔
اجلاس میں مزار کے ساتھ کلچر سنٹر کے قیام اورملک احمد باباکے مزارکو ملاکنڈ یونیورسٹی سے منسلک کرنے کی تجویز پر بھی تفصیلی غوروخوض ہوا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر محمودخان نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دلایا کہ احمد باباکی تاریخ کو محفوظ بنانے کے لئے تمام تجاویز اورمفید مشوروں کوعملی جامہ پہنانے کی بھر پورکوششیں کریں گے اور اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈڈویژن سے بھی بات کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.