ملک میں سرمایہ کاری کا جمود ٹوٹ گیا ہے، دنیا کے تمام خطوں سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں،پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ،ملک میں دہشت گردی اور توانائی کے بحرانوں پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا، 2018 میں توانائی کے بحران کا بھی مکمل خاتمہ ہو جائے گا

وفاقی وزیر تجار ت انجینئر خرم دستگیر خان کا پاک نورڈک بزنس فورم سے خطاب

بدھ 13 اپریل 2016 16:37

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر تجار ت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا جمود ٹوٹ گیا ہے اور دنیا کے تمام خطوں سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں،پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ،ملک میں دہشت گردی اور توانائی کے بحرانوں پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، دہشت گردی کے واقعات میں ستر فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ،پاکستانی عوام حکومت اور فوج کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں،2018 میں توانائی کے بحران کا بھی مکمل خاتمہ ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک نورڈک بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے دنیا کی کے سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کیلئے پانچ مثبت خبریں ہیں اور وہ یہ ہیں کہ پاکستان میں امن قائم ہوا ہے، حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک میں مالی استحکام آیا ہے جس کا اعتراف دنیا کے بڑے مالی ادارے بھی کر چکے ہیں، توانائی کے بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جس سے ملک میں صنعتوں کو توانائی میسر ہوگی،پاکستان کا دنیا سے ہر سطح پر رابطہ بحال ہونا شروع ہو گیا ہے جو گزشتہ دہائی میں دہشت گردی اور اس سے پیدا شدہ مسائل کی وجہ سے تعطل کا شکا ر تھااور پاکستانی قوم دہشت گردی کے اس بد ترین دور سے ایک نئے عزم کے ساتھ مضبوط قوم بن کر ابھری ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آج سے تین سال قبل دہشت گردی اور توانائی کے بحران پر قابو پانا بظاہر ناممکن نظرا ٓتا تھا لیکن پاکستانی عوام اور حکومت کے مصمم ارادے کی بدولت یہ ممکن ہوا۔وفاقی وزیر نے نورڈک علاقے سے پاکستان کے دورے پر آئے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور حکومتی تعاون کا مکمل یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :