بھارت نے خطے میں اسلحے کی دوڑ شروع کر رکھی ہے۔بھارت کا امریکہ سے جاسوسی طیارے خریدنے کا معاہدہ خطے میں طاقت کے توازن میں مزید بگاڑ پیدا کرے گا

سیاسی رہنماؤں اور ماہرین کا ریڈیوپروگرام میں اظہارخیال

بدھ 13 اپریل 2016 16:37

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء) سیاسی رہنماؤں اور ماہرین نے کہاہے کہ بھارت نے خطے میں اسلحے کی دوڑ شروع کر رکھی ہے۔بھارت کا امریکہ سے جاسوسی طیارے خریدنے کا معاہدہ خطے میں طاقت کے توازن میں مزید بگاڑ پیدا کرے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ریڈیو پاکستان کے نیو ز اینڈ کرنٹ آفیئرز چینل کے پروگرام نقطہ نظر اور پرسپیکٹو میں تبصرہ کر تے ہوئے کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء بیر یسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ بھارت اسلحہ کی دوڑ میں بہت آگے نکل رہاہے اور ہر سال اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کر رہا ہے۔بھارت خطے کے تمام ممالک پر برتری چاہتا ہے پاکستان کے پاس بھی دنیا کی بہترین فوج ہے اور وہ اس کے عزائم پورا نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کی معیشت کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف اور امجد شعیب نے کہا کہ امریکہ نے کبھی مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ نہیں دیا۔پاکستان جب توانائی کے بحران کا شکار تھاامریکہ نے پاکستان کی بجائے بھارت کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کیا۔امریکہ ،بھارت کو چین کے مقابلے میں لاناچاہتا ہے کیونکہ وہ کسی اور ملک کو سپر پاور نہیں دیکھ سکتا۔چین اور ر وس اقتصادی طاقت کے طور پر ابھر رہے ہیں اور امریکہ انہیں اپنے لیے خطرہ سمجھ رہا ہے ۔

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر ہماء بقائی اور ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستان اور چین سرحد کی نگرانی کے لیے بھارت امریکہ سے جاسوس طیارے خرید رہا ہے، یہ معاہدہ خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کرے گا۔بھارت دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ درآمد کر نے والا ملک ہے اور اس معاہدے سے خطے میں اسلحہ کے دوڑ شروع ہو جا ئے گی امریکہ،چین کو خطے مین اقتصادی طاقت بننے سے روکنے کے لیے بھارت کو مضبوط کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جبکہ بھارت چین کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات بہتر کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :