آرمی چیف کی زیر صدارت کراچی میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ،پاک فوج کے سربراہ کا ایئر وار کورس کے اساتذہ شرکاء اور الائیڈ آفیسرز سے بھی خطاب ،پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف ، اجلاس میں پاک فوج کے سپہ سالار کو کراچی آپریشن اور انٹیلی جنس بیس آپریشن پر بریفنگ،ٹارگٹ کلرز کی مالی معاونت جاری ہے،بھتہ خوری کے واقعات میں85فیصد کمی ہوئی ہے۔کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے،ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، فوج اور پاک فضائیہ نے ملکر دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا عزم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 اپریل 2016 16:27

آرمی چیف کی زیر صدارت کراچی میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ،پاک فوج کے ..

کراچی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13اپریل۔2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے، آپریشن کا مقصد کراچی کو دہشت سے پاک اور پر امن شہر بنانا ہیتاکہ لوگ بلاخوف و خطر کاروبار کرسکیں اور منظم انداز میں زندگی گزار سکیں،کراچی میں معاشی واقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے امن قائم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف آج کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا اور سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقعہ پر اجلا س میں کورکمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس آئی ،ڈی جی ایم آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشن،ڈی جی رینجرزنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کو کراچی میں جاری آپریشن اورانٹیلی جنس بیس آپریشنز کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی مالی معاونت جاری ہے۔بھتہ خوری کے واقعات میں85فیصد کمی ہوئی ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے آپریشن کی کامیابی اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اورکراچی آپریشن میں رینجرز ، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی غیر معمولی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا ۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی غیر متزلزل حمایت پر کراچی کے عوام کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ معاشی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کا براہ راست تعلق کراچی میں امن سے ہے۔ اس آپریشن کا مقصد کراچی کو دہشت سے پاک اور پر امن بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے حصول کو سامنے رکھتے ہوئے اس حوالے سے کی جانیوالی تمام کوششیں ایک مرکوز طرز فکر کے ساتھ کی جانی چاہئیں۔ قبل ازیں آرمی چیف نے ایئر وار کورس کے اساتذہ شرکاء اور الائیڈ آفیسرز سے خطاب کیا ۔

انہوں نے موجودہ عالمی امور خطے کے سیکیورٹی ماحول اور دہشتگردی کی لعنت کیخلاف ہماری جنگ کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس جنگ کو منتطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور ایسا ماحول قائم کریں گے جس سے ملک ترقی کی راہ گامز ن ہو سکے ۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کے دوران آرمی کی مدد کے حوالے سے پاکستان ایئر فورس کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ فضائی اور زمینی افواج کی طرف سے آپریشن کے دوران ہم آہنگی کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں انتہائی قابل ستائش ہیں ۔فوج اور پاک فضائیہ نے ملکر دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کی۔

آرمی چیف کی زیر صدارت کراچی میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ،پاک فوج کے ..