جب معیشت پروان چڑ رہی ہوتی ہے تو بعض عناصر پروپیگنڈہ شروع کردیتے ہیں ‘ ریاض حسین پیر زادہ

بدھ 13 اپریل 2016 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ جب معیشت پروان چڑ رہی ہوتی ہے تو بعض عناصر پروپیگنڈہ شروع کردیتے ہیں ‘ پاناما لیکس بین الاقوامی سازش ہو سکتی ہے، وزیراعظم صرف علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس بین الاقوامی سازش ہو سکتی ہے، اس میں عدلیہ ‘ میڈیا سمیت بہت سے لوگوں کے نام ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں جب معیشت پروان چڑ رہی ہوتی ہے تو بعض عناصر پروپیگنڈہ شروع کردیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :