متنازع ماڈل قندیل بلوچ نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کردیا

بدھ 13 اپریل 2016 15:27

متنازع ماڈل قندیل بلوچ نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کردیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13اپریل 2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی کرکٹرز کے بارے میچ متنازع بیانات دے کر شہرت حاصل کر نے والی ماڈل قندیل بلوچ اب انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنی جاری کردہ تازہ ترین ویڈیو میں قندیل بلوچ نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان کی کولکتہ نائیٹ رائیڈرز اس سال انڈین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو وہ اس کا جشن منائیں گی اور ایسے منائیں گی کہ ہوش والوں کے ہوش اڑ جائیں گے ،سوتے ہوئے لوگ جاگ جائیں گے اور جاگتے لوگ سو نہیں پائیں گے،کھڑا بیٹھ جائے گا اور بیٹھا کھڑا ہوجائے گا،مطلب کھڑے ہوئے بیٹھ جائیں گے اور بیٹھے ہوئے لوگ کھڑے ہوجائیں گے،وہ کچھ ایسا کریں گی کو لوگ پریشان ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :