Live Updates

نواز شریف نے لندن روانگی سے قبل والدہ کا ہاتھ چوم کر انہیں آنکھوں سے لگایا،مریم نواز نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کر دی

بدھ 13 اپریل 2016 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف لندن جانے سے قبل اپنی والدہ کا ہاتھ چوم کر انہیں آنکھوں سے لگا رہے ہیں مریم نواز نے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ میرے والد نے لندن روانگی سے قبل اپنی والدہ کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور آنکھوں سے لگایا انہوں نے مزید لکھا ہے کہ شریف خاندان کسی دباؤ کا شکار نہیں ہے اور نہ خاندان میں کوئی اختلاف ہے ہم سب ایک ہیں تمام تر سازشوں کے باوجود ہماری فیملی متحد ہے او ر رہیں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات