بچی بازیابی کیسس میں تفتیشی افسرکی عدم حاضری پرعدالت عالیہ کا ڈی آئی جی آپریشنزچوہدری سلطان پر سخت اظہار برہمی,,,,عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا.

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 اپریل 2016 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار بلال نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے اسکی تیرہ سالہ بیٹی سعدیہ کو حبس بیجا میں رکھا ہے.عدالتی حکم کے باوجود تھانہ چوہنگ کا تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہ ہوا.

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے فوری طور پر ٍڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان کو طلب کر کے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران کے اس قسم کے رویے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا.عدالتیں جب نھی تفتیشی افسران کو طلب کرتی ہیں تو عدالتی احکامات کی پروا نہیں کی جاتی ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے.عدالت نے تفتیشی افسران کی عدالتوں میں حاضری کو یقینی بنانےکا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی.