لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں داخل کرنے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی.
عمر جمشید بدھ 13 اپریل 2016 14:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار مقامی شہری سید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ 1997کے صدارتی انتخابات کے موقع پر ایک رکن اسمبلی نے بیلٹ پیپر پر پاکستان مخالف نعرہ تحریر کر کے ووٹ ڈالا.اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان مخالف نعرہ درج کرنے والے رکن کے خلاف کاروائی کی جائے گی جس پر آج تک عمل نہیں ہوا.
(جاری ہے)
عدالتی حکم پر 1997 کی اسمبلی کےتمام منتخب اراکین پر تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا.انہوں نے بتایا کہ وزہر اعظم نے مریم صفدر کی بجائے مریم نواز کو یوتھ لون سکیم کا غیر قانونی طور پر چئیرمین مقرر کیا لہذا وزیر اعظم کے خلاف کاروائی مکمل ہونے تک میاں نواز شریف اور مریم صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیا جائے.جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدالت کارواٰئی کا اختیار نہیں رکھتی.عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی.
مزید اہم خبریں
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشن ، 6دہشتگرد مارے گئے
-
سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا،اہلیہ پرویز الہی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
وزیراعلٰی کا مری ہسپتال پراجیکٹ کو سابق دور میں 4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر کارروائی کا فیصلہ
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.